الہ آباد19جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کئی پیپرلیک ہونے کے بعداب ’وکاس پرش ‘یوگی کی ریاست اترپردیش پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ جی آئی کالج میں پی سی ایس 2017مینس امتحان میں غلط پیپر بنٹ جانے سے طلبا نے ہنگامہ کردیا ، بعد میں کمیشن نے منگل کی دونوں شفٹوں کے پیپر منسوخ کردیئے۔طلبا و طالبات نے امتحان مرکز سے جلوس کی شکل میں جاکر پبلک سروس کمیشن دفترکاگھیراؤکیا۔طلباپوراامتحان منسوخ کرنے اور کمیشن کے صدر کے استعفیٰ کا مطالبہ کررہے ہیں جس پر پولیس نے انہیں ہٹانے کے لیے ہلکی طاقت کا استعمال کیا۔